Dhund Mein Doobi Sari
Faza || Urdu Ghazal
دھند میں ڈوبی ساری فضا تھی اس کے بال بھی گیلے تھے
جس کی آنکھیں جھیلوں جیسی جس کے ہونٹ رسیلے تھے
جس کو کھو کر خاک ہوئے ہم آج اسے بھی دیکھا تو
ہنستی آنکھیں افسردہ تھیں ہونٹ بھی نیلے نیلے تھے
جن کو چھو کر کتنے اپنی جان گنوا بیٹھے
میرے عہد کی شہنازوںؔ کے جسم بڑے زہریلے تھا